کشمیری آج یوم الحاق پاکستان

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں چاہے وہ لائن آف کنٹرول کے ادھر ہوں یا ادھر۔ ایل او سی کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کشمیریوں نے آج کے دن 1947ء کو پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا جسے وہ آج تک یوم الحاق پاکستان کے طور پر منا رہے ہیں۔
19 جولائی 1947ء کو سرینگر میں بانی صدر آزاد جموں و کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور ہوئی لیکن 26 اکتوبر 1947 کو عوامی خواہشات کے برخلاف کشمیر کے مہا راجا نے بھارت سے الحاق کا اعلان کر دیا۔
آج کے دن یوم الحاق پاکستان کے موقع پر دنیا بھر میں تقاریب اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقاریب میں آزاد اور جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق یقینی بنانے کیلئے جدوجہد تیز کرنے کے عہد کی تجدید بھی کی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 7 دہائیوں میں 5 لاکھ سے زائد کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس دوران کئی لوگ زخمی ہو کر عمر بھر کیلئے معذور بھی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  80ہزار سال قبل دیکھا گیا دمدار ستارہ 13 اکتوبرکو دوبارہ نمودار ہوگا