حکومت کے گھٹنے ٹیک دیگی

ملک و قوم کی بقا کیلئے عوامی اتحاد حکومت کے گھٹنے ٹیک دیگی، مفتی محمد تقی

ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کیلئے عوام کا اتحاد حکومت کے گھٹنے ٹیک دیگی، ہم اچھی قیادت کے تاحال انتظار میں ہیں، ہم آئی ایم ایف کےغلام ہیں، سودی نظام اللہ سے کھلی جنگ ہے۔ معروف عالم دین
ویب ڈیسک معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی ںے کہا ہے کہ ہم نے زندگی کے ہرشعبے میں مغرب کو آئیڈیل بنا رکھا ہے، ان کی نقالی ہمارے ہر اقدام میں ظاہر ہے۔ اللہ نے ہمارے ملک کو بہت وسائل دیئے ہیں۔ ملک و قوم کی بقا کیلئے عوامی اتحاد حکومت کے گھٹنے ٹیک دیگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم آزادی سے لے کر اب تک اچھی قیادت کے انتظار میں ہیں، ایک ایسی تحریک جو ہمیں اس غلامی سے نجات دلائے سیاسی سطح پر کامیاب نہیں ہو رہی، صرف ایک عوامی اتحاد ہی ہے جو حکومت کے گھٹنے ٹیک دیگی۔
ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ہم آج تک جھیل سیف الملوک کاراستہ نہیں بنا سکے ، اس دشوار گزار راستے پر جاتے ہوئے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انگریز دور کے بعد ہم ریلوے ٹریک تک نہیں ڈال سکے جو ہماری ناکامی کا بین ثبوت ہے، ہم آئی ایم ایف کےغلام ہیں، بچہ بچہ مقروض ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سودی نظام اللہ سے کھلی جنگ ہے۔
معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ ہمیں سود کی لعنت کوختم کرناہوگا، انتخابات کے حولاے سے انہوں نے کہا کہ ہرالیکشن کے بعد دھاندلی دھاندلی کا شور اٹھتا ہے لیکن ہوتا کچھ نہیں۔ ہمیں اپنی ملت کی بہبود کیلئے اکھٹے ہونا ہوگا، یہی عوامی اتحاد ہے جو حکومت کے گھٹنے ٹیک سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید، 82 زخمی