عمر ایوب کی حاضری معافی

جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی جج خالد ارشد نے کی۔ اس موقع پر عدالت نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے درخواستوں پر سماعت کی۔
اس دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی مین قائد حزب اختلاف عمر ایوب اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جس کے باعث اے ٹی سی میں پیش نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ وکلاء کے دلائل پر عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے پیشی سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ہرصورت مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر کوئی ملزم غیر حاضر نہ ہو۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پولیس کو بھی آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو فوری طلب کر لیا جبکہ پولیس کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے عدالت میں تیاری کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ پلان :ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ