200 آسامیاں ختم

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 200 آسامیاں ختم

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 200 آسامیاں ختم کردی گئیں۔ یہ اقدام مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات کے بعد اٹھایا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی 1700 میں سے 200 اسامیاں ختم کی جا رہی ہیں۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گریڈ 22 کی 3 آسامیوں سمیت حالیہ برسوں میں کی جانے والی متعدد غیرقانونی بھرتیاں اور پروموشنز بھی ختم کردی گئیں، ان آسامیوں کے ختم کرنے کے بعد سیکرٹریٹ میں گریڈ 21 کی صرف 10 اسامیاں باقی رکھی جائیں گی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات کے بعد گریڈ 22 کا ایک سیکرٹری مستعفی ہوگیا۔
یاد رہے کہ گریڈ 22 کی 3 آسامیوں سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 200 آسامیاں ختم کر دی گئیں.

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم ریاست مخالف تنظیم قرار،پولیس کی ریگی میں کیمپ پرشیلنگ