پاکستان میں آبادی کنٹرول

پاکستان میں آبادی کنٹرول نہ کی گئی تو بڑی تباہی ہوگی، ماہرین

دنیا بھر کی طرح یہاں بھی پاپولیشن کنٹرول کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی کنٹرول نہ کی گئی تو بڑی تباہی ہوگی۔
ویب ڈیسک: طبی اور سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی کنٹرول نہ کی گئی تو بڑی تباہی ہو گی۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتےہوئے ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے دیگر کا کہنا تھا کہ آباد ی پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ وسائل میں اضافہ بھی ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی نسل میں بیماریوں کی ایک وجہ کزن میرج بھی ہے، اس سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
تقریب کے دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کی بڑی وجہ شرح خواندگی میں کمی ہے، پاپولیشن بڑھنے سے ہماری معیشت پر بہت زیادہ بوجھ آن پڑا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غریب طبقے کو آبادی پر کنٹرول کرنے کیلئے انہیں آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، اہالیان علاقہ کی شرکت