اسلحہ اور جدید آلات

خیبرپختونخوا پولیس کیلئے اسلحہ اور جدید آلات کی خریداری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کے لئے اسلحہ اور جدید آلات کی خریداری کرلی گئی ۔
سامان کی خریداری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے وزارت داخلہ سمری ارسال کی تھی، جس میں پولیس نے مجموعی طور پر 7 ارب روپے کے فنڈز مانگے تھے، تاہم صوبائی حکومت نے 3 ارب روپے جاری کیے تھے۔
دستاویزات کے مطابق صوبے میں دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے باعث جدید آلات خریدے گئے ہیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 56 کروڑ روپے کی جدید گاڑیاں خریدی گئی ہیں، 40کروڑ روپے مالیت کا جدید اسلحہ خرید لیا گیا ہے۔
تھرمل گنز ، نائٹ ویثنز کی خریداری بھی کر لی گئی ہے؟تکنیکی سامان کی خریداری پر 10 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں 50 کروڑ روپے کی بلٹ پروف جیکٹیں اور ہیلمٹس خریدے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزرات داخلہ اور خیبر پختونخوا پولیس کے حکام کا وسائل کی فراہمی کے لیے رواں ماہ اجلاس ہوا تھا، جس میں وزارت داخلہ نے وسائل کے لیے سمری تیار کرنے کے احکامات دیے تھے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ سے ویلج کونسل ناظم جاں بحق