ہری پور پولیس کی تیز کارروائی

ہری پور پولیس کی تیز کارروائی، قتل کے مبینہ ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ہری پور پولیس کی تیز کارروائی کی بدولت قتل کے مبینہ ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان نے خاتون مقتولہ کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے قتل کر کے اسے خودکشی ظاہر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہری پور تھانہ سٹی کی حدود محلہ درزیاں درویش میں مسماۃ(م) کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا واقع رونما ہوا۔
مقتولہ کے ماموں شیر علی خان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے نفری کے ہمراہ مختلف ثبوتوں اور مشکوک حرکات کی بنا پر وقوعہ میں ملوث 4 ملزمان نوروز ولد محمد ایوب، محمد اسلم عرف خائستہ خان ولد محمد ایوب، مسماۃ (گ) زوجہ عبدالصمد، زوراج بی بی بیوہ محمد ایوب ساکنان وانا وزیرستان حال محلہ درزیاں درویش کو گرفتار کرلیا۔
ہری پور پولیس کی تیز کارروائی کی بدولت قتل کے مبینہ ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لئے گئے، ان گرفتار ملزمان نے مقتولہ کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر کے اسے خودکشی ظاہر کیا تھا۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش و دریافت جاری ہے چند گھنٹوں کے اندر قتل کے اس کیس کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو اہل علاقہ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ پلان :ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ