صوبے میں‌ کوئی سرد جنگ نہیں

صوبے میں‌ کوئی سرد جنگ نہیں،حقوق کیلئے ہر جگہ جانے کو تیار ہیں، گورنر

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں‌ کوئی سرد جنگ نہیں ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ پر ہیں لیکن 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور کے عجائب گھر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا جلسے میں خطاب اور ہوتا ہے، ہمیں مرکز میں جا کر اپنا کیس بتانا چاہیے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان تمام معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک جرگہ بنا کر مرکز جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں صوبے کے حق کے لئے ہر جگہ جانے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں‌ کوئی سرد جنگ نہیں ہے ، الزامات کا کھیل نہیں کھیلنا چاہیے، کرم معاملے پر صوبائی حکومت بھی خاموش ہے۔
گورنر فیصل کریم نے بتایا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہونی چائیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور عجائب گھر سے ہمارا ایک سوفٹ امیج جانا چائیے، خیبرپختونخوا کو پروموٹ کرنا ہے تاکہ غیر ملکی ائیں اور ان کے ساتھ پشاور کا اچھا تاثر جائے۔ یہاں اسمبلی کا سب سے پہلا اجلاس ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کرم میں اج بھی راکٹ چل رہے ہیں، صوبائی حکومت اس معاملے پر خاموش ہے۔ وہاں زمین پر لڑائی ہو رہی ہے، صوبائی حکومت ان زمینوں کا فیصلہ نہیں کر سکی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چائیے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی مندوب