چین کا تیسرا گولڈ میڈل

پیرس اولمپکس میں چین کا تیسرا گولڈ میڈل، آسٹریلیا سےمقابلہ برابر

ویب ڈیسک: چین کے زی یو نے پیرس اولمپکس 2024 کے دوران مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں گولڈ میڈل سینے پر سجا لیا، اس کے ساتھ ہی پیرس اولمپکس میں چین کا تیسرا گولڈ میڈل دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوئی. اس کے ساتھ ہی میڈلز ٹیبل پر چین اور آسٹریلیا برابر ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل شوٹنگ میں چین کے زی یو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی اولمپکس مقابلوں میں‌یہ چین کا تیسرا گولڈ میڈل تھا.
ایئر پسٹل شوٹنگ میں زی یو کے گولڈ میڈل کے ساتھ ہی پیرس اولمپکس میں چین نے تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں چین کی پیشقدمی جا سلسلہ جاری ہے اور اس کے مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد تین ہوگئی۔
میگا ایونٹ میں اٹلی کے فیدریکو مالدینی نے سلور اور اٹلی ہی کے پاولو مونا نے برونز میڈل اپنے نام کر رکھا ہے۔
چین کے تیسرے گولڈ میڈل سے قبل آسٹریلیا تین گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر سرِفہرست تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیموں کی جانب سے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جانے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے، ٹرمپ