ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بحیرہ عرب سے داخل ہونے والی مون سون ہواؤں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج خیبر پختونخوا سمیت کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مزید بتایا گیا ہے کہ مون سون سسٹم کے باعث آزاد کشمیر کے کچھ مقامات میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی جس سے برساتی نالوں میں طغیانی کے واقعات بھی نوٹ کئَے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کے باعچ موسم جہاں خوشگوار ہو گیا ہے وہیں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں‌ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کرنے سمیت بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاکول میں 41، تخت بائی میں 10، بالاکوٹ میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ظاہر کئَے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیل کی جانب سے بڑے حملے کا امکان