سوزوکی پک اپ کھائی میں جاگری

ہری پور، سوزوکی پک اپ کھائی میں جاگری، 10 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں مسافروں سے بھری سوزوکی پک اپ کھائی میں جاگری جس سے گاڑی مِں سوار 10 افراد زخمی ہو گئے ، ان زخمی ہونےوالوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ ہری پور میں غازی روڈ پر پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری سوزوکی پک اپ گہری کھائی میں جاگری تھی۔
سری کوٹ شںنائی سٹاپ کے قریب سوزوکی گہری حادثے میں اس میں سوار 10 افراد زخمی ہوئے ان میں دو خواتین اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں جبکہ 7 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہری پور ریفر کر دیا گیا۔
سری کوٹ کے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو کھائی سے نکالا اور انہیں ہسپتال پہنچایا، ان میں 3 شدیدزخمیوں کو ہری پور ٹرامہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ مقامی افراد نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا ، اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیراطلاعات کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وارننگ