یوکرین کیلئے امریکی حمایت پر روس

یوکرین کیلئے امریکی حمایت پر روس یمن کو مسلح کر سکتا ہے، رپورٹ

ویب ڈیسک: یوکرین کیلئے امریکی حمایت پر روس یمن کو مسلح کر سکتا ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ روس یمن کی حوثی ملیشیا کو جدید جہاز شکن میزائلوں سے مسلح کر سکتا ہے۔
اس رپورٹ سے جوبائیڈن حکومت کیلئے مشکلات مزید بڑھنے کا پتہ ملتا ہے، وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ روس جو بائیڈن حکومت کی جانب سے یوکرین کی امریکی حمایت کا بدلہ لے سکتا ہے۔
امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس یمنی مسلح افواج کو میزائل فراہم کر سکتا ہے جو کہ ڈونباس میں روسی فوجیوں کے خلاف لڑنے والی یوکرینی افواج کے لیے امریکہ کی حمایت کا بدلہ ہو سکتا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل نے جمعے کے روز ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی حکام روس کو یمن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھیجنے سے روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
یمن کی جانب سے اسرائیلی جارحیت روکنے اور فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا جا رہا ہے، ان کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت بھی کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے تیسرے ملک کے ذریعے ماسکو کو حوثیوں کو میزائل فراہم کرنے سے روکنے کی خفیہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی میڈیا رپورٹ میں‌ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یوکرین کیلئے امریکی حمایت پر روس یمن کو مسلح کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  انٹرنیٹ نہیں تو عمران خان کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش کریں، نوٹس جاری