ایشین انڈر 18 والی بال

ایشین انڈر 18 والی بال چمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ویب ڈیسک: بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز ، اپنے پہلے ہی میچ میں کوریا کو مات دیدی۔
ذرائع کے مطابق بحرین میں شروع ہونیوالی ایشین انڈر18 والی بال چمپئن شپ کے دوران کوریا کی ٹیم کے چاروں شانے چت کر کے پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر لیا۔
پاکستان اور کوریا کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کے نوجوان پلیئرز نے دو کے موابلے میں تین سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے دوران ایک موقع پر پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل تھی تاہم اس موقع پر کوریا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ دو دو سے برابر کر دیا۔
اس موقع پر پاکستانی انڈر 18 ٹیم نے شاندار کارکردگی کرتے ہوئے کورین اٹیک بلاک کر کے سیٹ جیت لیا۔ اس راونڈ میں کورین کٹرز کسی بھی پوائنٹ کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں انہیں بلاک رکھا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے 25-22، 23-25، 17-25، 25-20، اور 13-15 سکور سے کامیابی اپنے نام کی۔
پاکستان ٹیم کا ایشین انڈر 18 والی بال چمپئن شپ میں دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف ہوگا۔ پہلے میچ میں کوریا کو زیر کرتے ہوئے قومی ٹیم پاکستان کا فاتحانہ آغاز دیگر ٹیموں کو پریشان کر گیا.
ایونٹ میں‌شامل دیگر ٹیموں میں‌بھارتی ٹیم جس کا اگلا میچ آج پاکستان سے ہونے جا رہا ہے ان پر بھی اس کامیابی سے پریشر آن پڑا کیونکہ اس ایونٹ میں اب تک پاکستان کی برتری قائم ہے اور اب کی بار بھی امید ہے پاکستانی ٹیم بھارت کیخلاف کامیابی حاصل کرے گی.

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ