بحرین سے فرار غیر ملکی سمگلر

بحرین سے فرار غیر ملکی سمگلر گرفتار، منشیات برآمد

ویب ڈیسک: بحرین سے فرار غیر ملکی سمگلر گرفتار کر لئے گئے، تھانہ ایکسائز پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں غیر ملکی سمگلرز سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
واقعات کے مطابق بحرین سے فرار غیر ملکی سمگلر منشیات کے کیس راہ فرار اختیار کر کے ضلع خیبر باڑہ پہنچے تھے اور گزشتہ دس مہینوں سے باڑہ میں مقیم تھے۔
ایکسائز پولیس کی رپورٹ کے مطابق سمگلنگ کے کاروبار سے وابستہ بحرین سے فرار ہونےو الے غیر ملکی باڑہ میں منشیات کا سودا کرنے کے بعد واپس اسلام آباد جا رہے تھے۔ اس دوران دھر لئَے گئے۔
بحرینی سمگلرز کے بیگ سے 300 گرام آئس جبکہ ان کے موبائل فونز سے منشیات کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔
یاد رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات اور غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کے جرم میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  امن و امان کا قیام بڑا چیلنج،مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا