توڑ پھوڑ کیس میں شبلی فراز

توڑ پھوڑ کیس میں شبلی فراز، عمر ایوب و دیگر کی ضمانت کنفرم

ویب ڈیسک: جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں شبلی فراز، عمر ایوب و دیگر کی ضمانت کنفرم کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے علی نواز اعوان، شبلی فراز، عمر ایوب، عمر سلطان اور کرنل (ر) عاصم کی ضمانت جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں کنفرم کر دی۔
انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکش حملہ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان و دیگر وکلا کے ہمراہ عمر ایوب، شبلی فراز، امجد نیازی، علی نواز اعوان و دیگر پی ٹی آئی کارکنان بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ ملزمان آج پیش نہیں ہو سکے، گزارش ہے جو آئے ہیں ان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کر دیں۔
علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور وزیراعلیٰ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
راجہ ظہور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کرم شہر گئے ہوئے ہیں، ادھر کے حالات خراب ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی وکلا کو ہدایت کی کہ جن عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے وہ عدالت کو فراہم کر دیں۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی غیر حاضری کے باعث سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عمر ایوب سمیت دیگر کی ضمانت کنفرم کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر اِن کیمرا اجلاس طلب