4 کروڑ تاوان کی خاطر

4 کروڑ تاوان کی خاطر 2 کمسن بھائی قتل، شقی القب ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: کراچی میں 4 کروڑ تاوان کی خاطر 2 کمسن بھائی قتل کرنے والا شقی القب ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
4 کروڑ تاوان کی خاطر رشتے کے ماموں نے دو کمسن بھائیوں کا خون بہا دیا۔ یہ واقعہ کراچی کے مچھرکالونی میں پیش آیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم بچوں کا پڑوسی ہے اور رشتے میں ان کا ماموں لگتا ہے جبکہ ملزم عطائی ڈاکٹر بھی ہے۔
ملزم نے 4 کروڑ تاوان کی خاطر 8 اور 10 سال کے دو بھائیوں کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
مقتول بچوں کے والد سراج کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 4 کروڑ روپے تاوان کے لیے پڑوسی نے بچوں کو قتل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پڑوس میں عبدالکریم نامی کلینک ہے، بچے گزشتہ روز صبح سے پڑوسی عبدالکریم کے پاس تھے۔
پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ بچوں کی بہن دوپہر میں بھائیوں کو لینے گئی تو عبدالکریم نے کہا بچے تو چلے گئے۔ رات 11 بجے ہم عبد الکریم کو لے کر تھانے گئے جس پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی لاشیں کلینک میں ہیں۔
2 بچوں کے قاتل کا پولیس کو اعترافی بیان مِیں کہنا تھا کہ اس نے بچوں کو بے ہوشی کی دوائی دی اور ہاتھ پیر باندھ کر دونوں کا گلا گھونٹ دیا۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچوں کے لیے 4 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے ہی والا تھا کہ دھر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے کہ اس نے واردات اکیلے میں کی یا دیگر ساتھی بھی تھے۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر آج پھر سماعت ہوگی