حکومت معاشی اور دہشتگردی جیسے مسائل

حکومت معاشی اور دہشتگردی جیسے مسائل پر توجہ دے، ایمل ولی خان

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اور دہشتگردی جیسے مسائل پر توجہ دے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے اور سابق وزیراعظم عمران خان کو قید کرنے جیسے ایشوز سے نکل آئے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزيشن سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ قیدی نمبر 804 کی سیاست چھوڑ دینی چاہئے۔ حالات کا تقاضہ ہے کہ حکومت اور اپوزيشن سمیت تمام سیاسی جماعتیں انفرادی اور شخصی سیاست سے بالاتر ہو کر قوم کو درپیش معاشی اور دہشتگردی کے مسائل پر توجہ دیں۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے مسائل کیلئے بات کرنی چاہئے، اے این پی اس سلسلے میں عنقریب ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں پاکستان کی تمام مختلف مکتبہ فکر کی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ ملکی مسائل کے حل پر توجہ دی جا سکے۔
یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اور دہشتگردی جیسے مسائل پر توجہ دے۔

مزید پڑھیں:  ایران کا اسرائیل پر حملہ ،400کے قریب میزائل فائر