شرپسندوں کے حملے میں فوجی جوان

گوادر، شرپسندوں کے حملے میں فوجی جوان شہید، 16 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں فوجی جوان شہید جبکہ ایک فوجی آفیسر سمیت 16 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پرحملہ کیا گیا۔ شرپسندوں کے حملے میں فوجی جوان شہید جبکہ آفیسر سمیت 16 اہلکار زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا اور پرتشدد مظاہرین کے بلااشتعال حملوں میں ایک افسر سمیت دیگر 16 فوجی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، تاہم ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔
آئی ایس پی آر نے شہریوں سے اپیل کی کہ پروپیگنڈے کا شکارنہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں، اس کے علاوہ امن وامان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیلئے بھی عوام سے اپیل کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کربلوچستان کا امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر جعلی تصاویراور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پرمبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہجوم کی پُرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔
یاد رہے کہ گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں فوجی جوان شہید جبکہ ایک فوجی آفیسر سمیت 16 اہلکار زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں شرپسند سرگرم،کسٹم انسپکٹر ڈرائیور سمیت اغواء