سموں کے غیرقانونی اجراء پر کارروائی

پی ٹی اے کی سموں کے غیرقانونی اجراء پر کارروائی

ویب ڈیسک: پی ٹی اے کی سموں کے غیرقانونی اجراء پر کارروائی کی گئی، اس دوران صوبہ خِیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت کوہاٹ، اور ہنگو میں بھی کارروائی کی گئی۔
اس کے علاوہ پی ٹی اے کی سموں کی غیر قانونی اجراء کیخلاف پی ٹی اے نے 5 شہروں میں سموں کے غیرقانونی اجراء پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور، فیصل آباد اور لاہور کے زونل آفسز کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں، راولپنڈی، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ اور ہنگو میں 4 مختلف نیٹ ورک کی فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے۔
کارروائیوں کے بعد پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یہ چاروں فرنچائزز غیر قانونی طور پر سموں کے اجراء میں ملوث پائی گئیں، ان سموں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سمیں مجرمانہ سرگرمیوں، دھوکہ دہی، شناخت کی چوری وغیرہ میں استعمال ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے یہ کارروائیاں ایف آئی اے کی مدد سے عمل میں لائی گئیں۔
پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے نے 4 لیپ ٹاپ، 1 پی سی، 12 بی وی ایس ڈیوائسز بھی ضبط کر لیں، فعال سمز، موبائل فونز، ہارڈ ڈسک، فوٹو کاپیوں کے ساتھ اصلی شناختی کارڈ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران افغان پاسپورٹ اور پی او آر کارڈز کی سافٹ کاپیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ اس دوران فرنچائزز میں کام کرنے والے 15 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
ان گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں، یاد رہے کہ غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو کی شکایات درج کرائی تھیں، ان کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ