آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچوں

تھرپارکر : آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے، ان میں سے 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کےمطابق آسمانی بجلی گرنے کے دو الگ الگ واقعات تھرپارکر میں 3 گھنٹوں کے اندر رونما ہوئے۔
صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بارش کے دوران دو بار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے، اس دوران ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے، ان میں 3 بچے بھی شامل تھے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او نگرپارکر کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کھیت میں کام کر رہے تھے کہ آسمانی بجلی کی نذر ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو 8 سالہ بچیاں، ایک 10 سالہ بچہ اور 2 نوجوانوں سمیت ایک بزرگ شامل ہے۔ ان افراد کی شناخت رمیش، رنجیت، بھمر ومل، سگنا، وکرم، ٹابھور اور انیتا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نگرپارکر کے گاؤں بانٹاڑیو میں ایک اور واقعہ میں مزید ایک شخص بجلی گرنے سے چل بسا.
یاد رہے کہ مون سون بارشوں‌کے باعث جہاں ملک بھر میں‌پانی سڑکوں‌پر بہنے لگا ہے وہیں بجلی کڑکنے کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں.
حالیہ واقعات میں‌ آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے.

مزید پڑھیں:  ہری پور میں مسافر بردار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک جاں بحق