صرف خان کے ساتھ رہوں گا

سیاست میں رہوں گا تو صرف خان کے ساتھ رہوں گا، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف اور خان کیساتھ ہوں، سیاست میں رہوں گا تو صرف خان کے ساتھ رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری تو یہی خواہش ہے کہ خان کے ساتھ مجھے رہنے دیا جائے لیکن اگر مجھے نکالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو میں ایسا ادمی نہیں کہ عرضیاں ڈالتا پھروں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں رہوں گا تو صرف خان کے ساتھ رہوں گالیکن اگر مجھے پارٹی سے نکالا جاتا ہے تو پھر سیاست میں بھی نہیں رہوں گا.
شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ایک بار پارٹی نے نکال دیا تو اور لوگوں کی طرح نہیں کہ دوبارہ نہیں آؤں گا، پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مئی میں بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات ہوئی تھی، میں پارٹی کے ساتھ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے چلنے والی تحریک سے مطمئن نہیں، جب بھی پارٹی تحریک چلائے گی تو میری ضرورت ضرور پڑے گی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ہمیں مارا، چار دیواری کا تقدس پامال کیا وہ سب اچھی نشستوں پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں:  25اکتوبرکے بعد آئینی ترامیم میں مشکلات ہوں گی، بلاول بھٹو