شوکت یوسفزئی کا نام ای سی

تحریک انصاف رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

ویب ڈیسک: تحریک انصاف رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، اس حوالے سے عدالت کی جانب سے حکم جاری کیا گیا تھا اس پر محکمہ داخلہ نے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نام نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف رہنما شوکت یوسفزئی کا نام نگران حکومت کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو سعودی عرب اور برطانیہ جانے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکا گیا جسے بعد ازاں انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلینج کیا تھا۔
اس واقعے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سابق صوبائی وزیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں روزگار ہے تو 60لاکھ لوگ بیرون ملک کیوں گئے،مزمل اسلم