قومی اسمبلی کا اجلاس شام

قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے طلب، 43 نکاتی ایجنڈا تیار

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس کیلئے 43 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے کال کیا گیا ہے جس میں 43 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال بھی زیرغور لائی جائِیگی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش ہونے کا امکان ہے۔ یہ بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا پہلا بل رکن اسمبلی بلال اظہر کیانی جبکہ رکن اسمبلی زیب جعفر اسی حوالے سے دوسرا ترمیمی بل 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184 میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی شامل ہے۔
آج طلب کئے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یو آئی کے نور عالم خان کی توہین عدالت قانون کی منسوخی کا بل بھی پیش کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ 43 نکاتی ایجنڈے پر بحث اور غور کیلئے اجلاس شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اس دوران مسائل پر غور و خوض کیا جائیگا.

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل پر حملے میں ممکنہ طور پر شہاب 3 میزائل استعمال کیے