دانش آباد میں گری بجلی تار

دانش آباد میں گری بجلی تار علاقہ مکینوں نے اٹھا کر سڑک کلیئر کر دی

ویب ڈیسک: دانش آباد میں گری بجلی تار علاقہ مکینوں نے اٹھا کر سڑک کلیئر کر دی، پشاور یونیورسٹی ٹاون کے گنجان آباد علاقے دانش آباد میں علی الصبح بارش کے باعث بجلی کے تار گر پڑے تھے۔
اس تار کی وجہ سے حادثات کا احتمال تھا، پیدل آنے جانے والوں سمیت گاڑیوں وغیرہ پر بھی لوگوں کے حادثات اور جانی نقصان کا خدشہ تھا۔
دانش آباد سمیت دیگر علاقہ مکینوں کی جانب سے متعلقہ ادارے سے نوٹس لینے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے قبل سڑک کلیئر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
بعدازاں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دانش آباد میں گری بجلی تار اوپر اٹھا کر روڈ کلئیر کر دی تاکہ کسی بھی قسم کے حادثہ سے بچا جا سکے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے، مذمت کرتے ہیں، میتھیو ملر