پروپیگنڈا و فیک نیوز بارے انکشافات

سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے پروپیگنڈا و فیک نیوز بارے انکشافات

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ کی طرف سے 23 جولائی کو بنائی گئی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم جے آئی ٹی نے کام شروع کر دیا ہے، اس کے تحت کی جانیوالی کارروائیوں میں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے پروپیگنڈا و فیک نیوز بارے انکشافات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
احمد وقاص کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 22 جولائی کو ایف آئی آر درج کی، اس حوالے سے تفتیش کے دوران سامنے آیا کہ ریاست اور اداروں کے خلاف سیاسی پارٹی سیکرٹریٹ میں ایک منظم سیل کام کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش افراد روزانہ کی بنیادوں پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا ٹرینڈ چلاتے تھے، انہی بنیادوں پر ایف آئی اے کی جانب سے 22 جولائی کو پیکا ایکٹ 2016 کے تحت ایک ایف آئی آر دائر کی۔
اسی معاملے کی تحقیات کرنے کیلئے وزرات داخلہ نے 5 رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی، جس میں آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹر سائبر کرائمز اور سی ٹی ڈبلیو، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد شاملِ ہیں۔
اس حوالے سے کی جانیوالی تفتیش کے دوران ہوشربا انکشافات منظرِ عام پر آ رہے ہیں، اس دوران سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے پروپیگنڈا و فیک نیوز بارے انکشافات سامنے آ رہے ہیں، تاہم تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت