پورا گاوں ملیا میٹ

بھارت میں بارش کی تباہ کاریاں، پورا گاوں ملیا میٹ، 43 ہلاکتیں

ویب ڈیسک: حالیہ مون سون بارشوں نے بھارت میں بھی تباہی مچا دی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پورا گاوں ملیا میٹ جبکہ 43 ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارش اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔
کیرالہ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث پہاڑ سے مٹی کا ایک بڑا تودا گائوں پر آن گرا جس سے پورا گاوں ملیا میٹ ہو گیا۔
مٹی کے تودے تلے درجنوں گھر دب گئے، ان واقعات کے دوران 43 افراد ہلاک جبکہ ملبے تلے 100 کے قریب افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تودے میں گاڑیاں اور مویشی بھی دب کر رہ گئے، دوسری جانب دریائے چلیار کے سیلابی ریلے میں بہت سی گاڑیاں اور افراد کے بہہ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
گاڑیاں اور لوگوں کو بہا لے جانے الے اس بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک پُل بھی ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب