برطانیہ میں چاقو بردار

برطانیہ میں چاقو بردار 17 سالہ نوجوان کا حملہ، دو بچے ہلاک، 9 زخمی

ویب ڈیسک: برطانیہ میں چاقو بردار 17 سالہ نوجوان کا حملہ، دو بچے ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم دھر لیا اور اس سے آلہ واردات برآمد کر لیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں 6 بچوں سمیت 8 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کا محرک غیر واضح تھا لیکن واقعہ کو دہشت گردی کے تناظر میں نہیں دیکھا جارہا۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ وہ منظر خوفناک تھا ایسا کبھی کچھ نہیں دیکھا۔ اس خونیں واردات پر کنگ آف انگلینڈ سمیت وزیراعظم نے بھی متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے لکھا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی خوفناک اور دل دہلا دینے والا ہے، انہوں نے اپنا پیغام بڑھاتے ہوئے مزید لکھا کہ میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بروقت حرکت میں آنے پر میں پولیس اور ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں چاقو کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 تک 12 مہینوں میں چاقو سے حملوں کے 14 ہزار 577 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
حالیہ واردات میں‌ برطانیہ میں چاقو بردار 17 سالہ لڑکے نے 2 بچوں کو قتل جبکہ 8 افراد کو زخمی کر دیا.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف سے معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات