عبدالثاقب ہری پور میں سپرد خاک

میرانشاہ میں شہید ہونیوالا پاک فوج کا جوان عبدالثاقب ہری پور میں سپرد خاک

ویب ڈیسک: میران شاہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان عبدالثاقب کو ہری پور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔
شہید عبدالثاقب کی نماز جنازہ آبائی گاؤں گہر خان میں فوجی کے اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی جس میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام سمیت مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ہری پور سے تعلق رکھنے والا عبدالثاقب پاک فوج میں لانس نائک تھا جوکہ مختلف محاذوں پر خدمات سرانجام دے چکا تھا ۔
عبدالثاقب نے گزشتہ روز میران شاہ میں دہشت گردوں کے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔
شہید کا ایک بیٹا ایک بیٹی اور چھ بہنیں ہیں جبکہ ایک بڑا بھائی بھی پاک فوج میں ملازم ہے ۔

مزید پڑھیں:  نیب ترمیمی قانون کے تحت شہبازشریف اور حمزہ کی ریلیف کی درخواست