دو افراد ڈوب گئے

چارسدہ :دریائے جیندی میں دو افراد ڈوب گئے ،تلاش جاری

چارسدہ کے دریائے جیندی میں مختلف مقامات پردو افراد ڈوب گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔
پہلا واقعہ قاضی خیلو پل پر پیش آیا جہاں دریائے جیندی میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث ایک شخص ڈوب گیا جس کی شناخت جنید ولد عنایت الرحمن عمر تقریباً26سال سکنہ سرڈھیری کے نام ہوئی ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم فوری طورپر موقع پرپہنچ گئے جہاں ڈوبنے والے شخص کی تلاش کاکام شروع کردیا گیا ۔
دوسرا واقعہ سولی کمر کے مقام پر پیش آیا جہاں دریائے جیندی میں ایک اور نوجوان ڈوب گیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122چارسدہ کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کاکام شروع کردیا ہے ۔
ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت 12سالہ مصطفی ولد صدیق سولی کمر نزد گورنمنٹ پرائمری سکول کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  7دن کیلئے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات