جماعت اسلامی انکار

جماعت اسلامی کا مطالبات منظور ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار

ویب ڈیسک: حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود جماعت اسلامی نے ایک بار پھر مطالبات منظور ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین مذاکرات کے معاملے پر وفاق کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے دورکنی ٹیکنیکل کمیٹی سے ملاقات کا اصرار کیا گیا جس پر جماعت اسلامی کی قیادت نے جواب دیا کہ ٹیکنیکل ٹیم سے ہمیں ملاقات کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے ہیں۔
ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق قیادت نے موقف اختیار کیا کہ حکومتی ٹیم اس پر تیاری کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوتو ٹیکنیکل ٹیم بھی لے آئیں،
حکومت پر واضح کیا گیا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جب تک عوامی مفاد کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔
جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی کو جواب دیا گیا ہے کہ اگر مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی تو مظاہرین ڈی چوک ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی، بجلی بلوں میں اضافے اور ٹیکسز میں اضافے کیخلاف لیاقت باغ چوک پر پانچ سے روز دھرنا دیا ہوا ہے جس میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم کیمپ پر پولیس کارروائی،خیبرپختونخواحکومت نےملبہ وفاق پرڈال دیا