بانی پی ٹی آئی کی ذات

بانی پی ٹی آئی کی ذات میں یوٹرنز کے علاوہ کوئی چیز مستقل نہیں، عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یوٹرنز کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی ذات میں کوئی چیز مستقل نہیں، جو بھی ہو فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یوٹرنز کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی ذات میں کوئی چیز مستقل نہیں، پہلے چھوڑوں گا کی رٹ لگائی تھی اب مجھ سے بات کرو کا راگ الاپ رہے ہیں۔
الیکشن ایکٹ میں نئی مجوزہ ترامیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلے ہی آئین میں موجود تھی، پارلیمنٹ کی رائے قانون سازی کے ذریعے نظر آئے تو اس کے جو بھی اثرات ہیں جلد یا بدیر سامنے آ ہی جاتے ہیں۔
یاد رہے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فوج سے مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن اور نیتن یاہو ایران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے