جماعت اسلامی دھرنے کا چھٹا روز

جماعت اسلامی دھرنے کا چھٹا روز، حکومتی ٹیم سے مذاکرات کا امکان

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی دھرنے کا چھٹا روز ہونے جا رہا ہے، اس دوران تمام تر مشکلات کے باوجود کارکنان ڈٹے ہوئے ہیں۔ آج حکومتی ٹیم سے دوسری بار مذاکرات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں کیخلاف لیاقت باغ میں آج جماعت اسلامی دھرنے کا چھٹا روز ہے، اس دوران حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لیے ناممکن ہوچکا ہے کیونکہ اس قدر بھاری بل ادا کرنے یا غریب اپنا اور بچوں کا یپٹ پالے یا پھر بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں دھرنا شروع کرنے جارہے ہیں، تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے، ان کے مشورے سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔
یاد رہے کہ ملک میں جاری مہنگائی طوفان کے ساتھ ساتھ مہنگے اور بھاری بجلی بلوں کیخلاف عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملین مارچ کا اعلان