اسماعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں

ایران کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور عزت کا دفاع کرے گا۔
حماس سربراہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیلی مہم جوئی اور یہودی ایجنٹوں کی کارستانی کا بدلہ لیں گے، اسے بزدلانہ حملے کا حساب دینا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اقدام پر اس قدر سخت بدلہ لیا جائے گا کہ دہشت گرد حملہ آور اپنے بزدلانہ اقدام پر پچھتائیں گے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ اسرائیل کے اس اقدام سے تہران فلسطین تعلق مزید مضبوط ہوگا۔
تہران میں حماس رہنما کی شہادت کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔
یاد رہے کہ فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسماعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حماس سربراہ نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے کہ اس دوران ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ حماس کے بعد ایران کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا