ٹری فارٹومارو کے نام سے شجرکاری

ٹری فارٹومارو کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز، 10 لاکھ پودے لگانا ہدف

ویب ڈیسک: کمشنر پشاور نے ضلع نوشہرہ میں ٹری فارٹومارو کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں 10 لاکھ پودے لگانا تارگٹ ہے۔
اس موقع پر کمشنر پشاور سمیت ڈی سی نے بھی پودا لگایا، اس کے بعد باقاعدہ مہم شروع کی جائے گی۔
کمشنر پشاور کا اس موقع پر کہنا ہے کہ ٹری فارٹومارو کے نام سے شجرکاری مہم میں ضلعی انتظامیہ، ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ٹی ایم اے، صحافی برادری اور دیگر اداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگیٹ دیا گیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں دو دو پودے ہر طلباء کو لگانے چاہئیں، طلبہ کے اس عمل سے ان میں احساس ذمہ داری پیدا ہوگا، اس کے ساتھ ہی موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والا نقصانات سے بھی بچا جا سکے گا۔
کمشنر پشاور نے بتایا کہ 24 کروڑ عوام گھروں سے نکل کر فی کس ایک ایک پودا ضرور لگائیں، اس سے سب کو اندازہ ہو جائیگا کہ پودے کتنی تعداد میں لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے شمالی علاقہ جات میں گلیشیر پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اس موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے شجر کاری مہم کو فروغ دیا جائے۔
کمشنر پشاور کا شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی ٹمبر مافیا ہے، انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
یاد رہے کہ بڑھی گرمی اور موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے، ایسے میں پودے لگانا ہی اس کا واحد توڑ مانا جاتا ہے، اس لئے دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں‌بھی شجرکاری مہم میں سالانہ بھاری تعداد میں‌پودے لگائے جاتے ہیں.

مزید پڑھیں:  نواز شریف کاخیبرپختونخواسےمریضوں کاپنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ،بیرسٹر سیف