برطانوی صحافی واپس

عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے برطانوی صحافی کو واپس بھیج دیاگیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس وطن بھیج دیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھاکر ائیرپورٹ سے واپس بھیجا گیا۔
انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو ای میل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔
ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلزگلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا ہے ۔
چارلزگلاس نے وزیرداخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں، وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئے تھے۔

مزید پڑھیں:  کسی صورت لبنان میں تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے، اقوام متحدہ