پٹرولیم مصنوعات

عوام کیلئے خوشخبری ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

ویب ڈیسک:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کردیاگیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 86 پیسے کی کمی کردی ہے ۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی، مٹی کا تیل 6 روپے 32 پیسے کمی کیساتھ 177 روپے 39 پیسے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے کمی کیساتھ 160 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

مزید پڑھیں:  7دن کیلئے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات