چین نے جاپان سے پہلی پوزیشن

پیرس اولمپکس، چین نے جاپان سے پہلی پوزیشن چھین لی

ویب ڈیسک: فرانس کے دارالحکومت میں ہونے والے پیرس اولمپکس 2024 میں میڈلز کی دوڑ جاری ہے، اب تک 7 گولڈ میلڈز کے ساتھ جاپان سرفہرست تھا، تاہم مقابلوں کے پانچویں روز 8 گولڈ، 7 سلور اور 3 برونز میڈلز حاصل کرکے چین نے جاپان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
اولمپک گیمز میں جاپان 7 گولڈ، 2 سلور اور 4 برونز میڈلز کیساتھ دوسرے جبکہ میزبان ملک فرانس 6 گولڈ، 9 سلور اور 5 برونز میڈلز کیساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
شوٹنگ کے ہی مینز ٹریپ ایونٹ میں برطانیہ کے نیتھن ہیلز نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیت لیا، اُنہوں نے 48 پوائنٹس سکور کیے جبکہ سابقہ ریکارڈ چیک ری پبلک کے شوٹر کے پاس تھا جنہوں نے ٹوکیو اولمپک میں 43 پوائنٹس بنائے تھے، چین نے چاندی اور گوئٹے مالا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
پیرس اولمپکس 2024 کے مقابلوں میں میڈیل ٹیبل پر چین کے مجوعی میڈلز کی تعداد 18 جبکہ جاپان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
اس دوڑ مِیں میزبان فرانس اور آسٹریلیا 7، 7 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن جبکہ 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ برطانیہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
اب کی بار فرانس کے دارالحکومت میں ہونے والے پیرس اولمپکس مقابلوں میں میڈلز جیتنے پر ایتھلیٹس کیلئے پرکشش انعامات کا اعلان ہانگ کانگ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ کے ایتھلیٹس کو گولڈ میڈل جیتنے پر 7 لاکھ 68 ہزار امریکی ڈالرز، سلور میڈلسٹ کو 3 لاکھ 84 ہزار ڈالرز جبکہ برونز میڈل جیتنے والے اتھلیٹ کو ایک لاکھ 92 ہزار ڈالرز انعام ملے گا۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس مقابلوں میں میڈلز حاصل کرنے کیلئے اتھلیٹ پورا زور لگائے ہوئے ہیں تاکہ انعام کے حقدار قرار پا سکیں تاہم کل تک ٹاپ پر رہنے والی جاپانی ٹیم آج دوسرے نمبر پر کھسک گئی۔
آج اولمپکس مقابلوں میں 18 میڈلز کیساتھ چین نے جاپان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

مزید پڑھیں:  9روز بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر کھول دی گئی