بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

ہری پور ، بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ بجلی نظام درہم برہم ہو گیا ۔
ہری پور کی تینوں تحصیلوں میں بارش کا سلسلہ ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا، اس دوران شدید گرمی اور حبس کے بعد یخبستہ ہواوں کے ساتھ بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، بارش سے موسم کافی حد تک سرد ہوگیا۔
ضلع ہری پور میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بارش سے بجلی نظام درہم برہم ہو گیا۔ اس کے علاوہ علاقہ تناول کے گاوں حال جدال سے چندور اور اپر خانپور کے گاوں ترناوہ بس بین جانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہری پور میں حالیہ بارشوں سے درجہ حرارت 23 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محمکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، اہالیان علاقہ کی شرکت