یورپی مبصر برائے مشرق وسطی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر کااستعمال کیا گیا۔

اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر کااستعمال

ویب ڈیسک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کو نشانہ بنانے کیلئے ان کی موجودگی کے مقام تک بپنچانے کے حوالے سے یورپی مبصر برائے مشرق وسطی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر کااستعمال کیا گیا۔
ایلیا جے میگنیئر نے بتایا کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں پاسداران انقلاب کی سخت سیکیورٹی میں موجود حماس سربراہ کے موجودگی کے مقام تک رسائی کیلئے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر کااستعمال کیا گیا۔
یورپی مبصر کے بیان کے مطابق اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کے واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین سپائی ویئر لگائے، سپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی صحیح لوکیشن بتائی۔
ایلیا جے میگنیئر کے مطابق ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد قتل کیا گیا، ان کی اسی کال کے دوران لوکیشن ٹریس ہوئی۔
خیال رہے کہ ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کاخیبرپختونخواسےمریضوں کاپنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ،بیرسٹر سیف