فوجی کمانڈر کے قتل کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حماس کے فوجی کمانڈر کے قتل کا دعویٰ کردیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے غزہ کے خان یونس پر فضائی حملے میں حماس کے فوجی کمانڈر محمد الضیف کے قتل کادعویٰ کردیا ہے ۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اب ہم انٹیلی جنس اطلاعات پر تصدیق کر سکتے ہیں کہ 13جولائی کے حملے میں محمد الضیف نہیں بچ سکے۔
دوسری جانب الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروپ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے دیف کو غزہ کا اسامہ بن لادن اور اس کی موت کو غزہ میں ایک فوجی اور حکومتی اتھارٹی کے طور پر حماس کو ختم کرنے کے عمل میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ محمد ضیف کے قتل کے بعد حماس کا خاتمہ پہلے سے زیادہ قریب ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  7دن کیلئے میانوالی میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات