بارش کا44سالہ ریکارڈ

لاہور میں بارش کا44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج

ویب ڈیسک: لاہور میں تیز اور موسلادھار بارش کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث شہر بھر میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے سے مون سون بارش کا ہیوی سپیل جاری ہے،تیز ہوائوں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
لاہور میں سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 360ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 319جبکہ لکشمی چوک میں 242 ملی میٹر بارش ہوئی۔
بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، بارش سے نظام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد سمیت کئی مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا، گلیات، مری، نتھیاگلی، ایوبیہ اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست تک مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں مائن سلائیڈنگ سے دو افراد جاں بحق