ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں کوئلے کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2مزدور جاں بحق ہو گئے ۔
واقعہ درہ آدم خیل آخوروال میں پیش آیا جہاں کوئلے کان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ 2مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر فوری کارروئی کرتے ہوئے ملبے میں دبے مزدوروں کی نعشوں کو نکال لیا ۔
جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت فواد عمر 16سال اور اکرام عمر 22سال کے نام سے ہوئی ۔
دونوں کی نعشیں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کی گئیں ۔
Load/Hide Comments