100 انڈیکس 78 ہزار کی حدوں

سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار کی حدوں کو چھونے لگا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس 78 ہزار کی حدوں کو چھونے لگا،
ذرائع کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث 100 انڈیکش 78 ہزار کی حدوں کو چھونے لگا، کاروبارکے دوران 100 انڈیکس 248 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 77 ہزار 989 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان پایا گیا۔ اس دوران 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 740 پر بند ہوا تھا۔ اس حساب سے گزشتہ روز 100 انڈیکس 645 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
موجودہ کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 27 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مزید پڑھیں:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملین مارچ کا اعلان