96 افراد جاں بحق

ملک میں ایک ماہ کے دوران بارشوں سے 96 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران شدید بارشوں کے نتیجے میں 96افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے یکم اگست تک 96 افراد جان کی بازی ہار گئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 39 اموات رپورٹ ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں سے 22، خیبرپختونخوا میں 34اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 3،کشمیر میں 3، گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران 214 افراد زخمی ہوئے، بارشوں کے باعث 525 گھروں کو نقصان پہنچا، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصانات کچی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں چھتیں گرنے سے 46فیصد جبکہ بجلی گرنے سے 31فیصد افرادجاں بحق ہوئے۔
این ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ڈینگی کے شدید آﺅٹ بریک کا خطرہ ظاہر کیا جانے لگا ہے