مانسہرہ میں بارش سے تباہی

مانسہرہ میں بارش سے تباہی، مہانڈری بازار ڈوبنے کا خطرہ

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں بارش سے تباہی پھیل گئی، شدید اور طوفانی بارشوں سے مہ نور برساتی نالے میں طغیانی کے ساتھ ملبہ بھی علاقے کے لئے عذاب بن گیا، برساتی بنالے میں آنے والے ملبے سے دریائے کنہار کا بہاؤ رک گیا اور قریب واقعہ جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جس سے مہانڈری بازار ڈوبنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
گزشتہ روز مہ نور ویلی میں تیز بارش سے دوسرے بڑے سیلابی ریلے نے مہانڈری میں مزید تباہی مچادی تھی۔
اس سیلابی ریلے سے جہاں متعدد دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچا وہیں مرکزی پل بھی اس میں بہہ گیا، عوام کی سہولت کیلئے اس کا متبادل راستہ بنایا گیا تاہم وہ بھی اس سیلاب کے آگے ٹک نہ سکا اور ریلے کی نذر ہو گیا۔
دریائے کنہار پر بننے والی جھیل کے باعث مہانڈری بازار ڈوبنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جھیل کنارے 9 ہوٹلز خالی کرالیے۔
اس دوران ایک ہوٹل میں جھیل کا پانی داخل ہو گیا اور دکانوں میں پانی بھر جانے سے چار دکانیں بھی بہہ گئیں۔
مقامی رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر جھیل کو توڑا نہ گیا تو مہانڈری بازار مکمل ڈوب سکتا ہے۔
موسمی صورتحال اور سیلابی تباہ کاریوں کی بدولت پولیس نے وادی کاغان سے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کے قافلے چلاس کے راستے سے واپس روانہ کردیے۔
چترال کے بالائی پہاڑوں میں گلیشیئرز پھٹنے سے دریائے چترال میں اونچے درجے کے سیلاب سے نشیبی علاقوں میں مکانات اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
اس دوران درجنوں دیہات ڈوب گئے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر گرینلشٹ گاؤں کے رہائشی مکانات خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ چترال کے ساتھ مانسہرہ میں بارش سے تباہی مچا دی ہے جس سے کاربار زندگی متاثر ہو رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  ایران کا اسرائیل پر حملہ ،400کے قریب میزائل فائر