بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 77 گرفتار

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 77 گرفتار کارکنان رہا

ویب ڈیسک: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 77 گرفتار کارکنان رہا، یہ اقدام گزشتہ رات حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد اٹھایا گیا۔ اس موقع پر معاہدے کو تحریری شکل بھی دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے تحریری معاہدے کے تحت کے 77 گرفتار کارکنان رہا کردیے۔ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کو تحریری شکل دیے کے بعد اس پر فریقین کی جانب سے دستخط کیے گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے بعد تحریری معاہدہ ہوا جس کے مطابق ان کے گرفتار 77 کارکنوں کو رہا کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ہٹا کر اہم شاہراہیں کھولنے کے ساتھ ساتھ گوادر میں مواصلاتی نظام بحال کرنے کے لیے بھی احکامات جاری کیے گئے ہيں۔
واضح رہے کہ گوادر سمیت بلوچستان بھر میں مختلف مقامات پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنوں کے باعث قومی شاہراہ سمیت مختلف سڑکیں بند تھیں جس سے حکومتی اراکین سمیت پوری صوبائی مشینری جام تھی اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
یاد رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی سے گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہونے پر اقدام اٹھایا گیا.

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، ملٹری بیس کو نشانہ بنا لیا