صوبائی جامعات کا مالی بحران شدید

صوبائی جامعات کا مالی بحران شدید، ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک: صوبائی جامعات کا مالی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے، اداروں کے ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں اور تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔
خیبرپختونخوا کی جامعات میں مالی بحران شدید ہوتا جارہا ہے، زرعی یونیورسٹی کے ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔
یونیورسٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملازمین کو جون اور جولائی کی تنخواہیں نہیں ملیں۔
جامعات کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے فنڈز موجود نہیں ہیں، اسی بابت اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ملازمین بھی تنخواہ سے محروم ہیں۔
سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن نے اس حوالے سے بتایا کہ پینشز اور تنخواہوں کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے ، اب محکمہ خزانہ کے جواب کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی جامعات کا مالی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے ، ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی اصلاحات کی حمایت عمران خان اور مولانا نے کی تھی، اسحاق ڈار