کشیدگی مزید نہ بڑھائی جائے

کشیدگی مزید نہ بڑھائی جائے، امریکی صدر کی نیتن یاہو کو ہدایت

ویب ڈیسک: امریکی صدر نے نیتن یاہو کو ٹیلی فون کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کشیدگی مزید نہ بڑھائی جائے، قیدیوں کا تبادلہ بھی ناگزیر قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی دباو کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی صدر جوبائیدن کی جانب سے ٹیلیفونک رابطہ میں نیتن یاہو کو کشیدگی مزید نہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایک امریکی عہدیدار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور اس دوران نیتن یاہو سے سختی کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھِی بتایا کہ جوبائیڈن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کم نہ کی گئی تو واشنگٹن سے امداد کی امید نہیں رکھیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کی نیتن یاہو کو کشیدگی مزید نہ بڑھانے کی ہدایت ایک ایسے وقت میں دی جا رہی ہے جبکہ حماس ، ایران اور حزب اللہ کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں سے غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیٹیلائیٹ سنٹر سے ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ غزہ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جس کی صفائی میں 20 سال لگ سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیٹیلائٹ سینٹر کے تخمینے کے مطابق غزہ کی2 تہائی عمارتیں مکمل تباہ یا شدید متاثر ہیں جن کا ملبہ اٹھانے میں سالوں لگ سکتے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں 4 کروڑ 20 لاکھ ٹن ملبہ جمع پڑا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اپریل میں اقوام متحدہ کی مائن ایکشن ایجنسی نے 3 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبہ اٹھانے کیلئے 14 سال کا وقت بتایا تھا۔
یاد رہے کہ جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو ٹیلی فون کر کے سخت الفاظ میں ہدایت دی ہے کہ کشیدگی مزید نہ بڑھائی جائے.

مزید پڑھیں:  سوات :پولیس حراست سے ملزم کے فرار پر تین اہلکار معطل