صوبائِی وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز

صوبائِی وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا فیصلہ، سمری تیار

ویب ڈیسک: صوبائِی وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے سمری تیار کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے لیے ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائِی وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے سمری تیار کر لی ہے۔ یاد رہے کہ سمری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے اور ایکٹ میں ترمیم کے بعد پشاور سےتعلق رکھنے والے صوبائی کابینہ ارکان بھی الاؤنس سے مستفید ہو سکیں گے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل پشاور سے تعلق رکھنے والے ارکان کو ماہانہ دو لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دینے سمیت جو وزرا سیکیورٹی کی وجہ سے پشاور میں مقیم ہیں ان کو بھی الاؤنس ملے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت