ممتاز مصطفی انتقال کرگئے

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے۔
ایم این اے ممتاز مصطفی حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے ، وہ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے اور ان کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے بھی رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ۔
ترجمان کے مطابق ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کردیا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایم این اے ممتاز مصطفی کے انتقال پر ممتاز مصطفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز مصطفی کی اچانک موت کا سن کر دلی افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ممتاز مصطفی نے جمعہ کی نماز ہمارے ساتھ ادا کی ، ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک اور صوابی میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق